https://goo.gl/rj7TtV
تین کمپنیوں کا دیسی گھی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھی کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کردی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شہریوں تک خالص اور معیاری خوراک پہنچانے کی مہم جاری ہے۔
لاہور کی مختلف مارکیٹس سے سولہ کمپنیوں کے دیسی گھی کے رینڈم سیمپلز بیس نومبر کو جمع کیے گئے تھے۔ گھی کا معیار جانچنے کے لیے ان نمونوں کو لیبارٹری بھجوایا گیا۔
ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق تین کمپنیوں کا گھی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر سکا۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق نمی کی حد سے مطابقت نہ رکھنے پر ان کمپنیوں کا گھی پاس نہیں کیاگیا۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
No comments:
Post a Comment