https://goo.gl/N55KAr
کینیڈا: کینیڈا کے ایک شہر کے رہائشی گزشتہ 8 برس سے پراسرار شور سن رہے ہیں لیکن اب تک اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور لوگ اس سے پریشانی کا شکار ہیں۔ڈیٹرائٹ کے قریب واقع ایک چھوٹے شہر ونڈسر کے رہائشی ہر جگہ برپا ایک شور سے پریشان ہیں اور لاکھ کوششوں کے باوجود بھی اس کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔اس شور کو ایک طرح کی ہلکی گڑگڑاہٹ قرار دیا جارہا ہے جسے ’ونڈسرہمنگ‘ بھی کہا جاتا ہے جہاں دولاکھ سے زائد آبادی اس آواز کو سنتی اور محسوس کرتی ہے۔
کبھی کبھی اس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور کبھی تھم جاتی ہے لیکن بیشتر وقت یہ آواز آتی رہتی ہے۔مسلسل جھنجھناہٹ والی آواز اگر شدید ہوتو لوگ دردِ سر، بے خوابی، ڈپریشن، الجھن اور دیگر امراض کی شکایت کرتے ہیں۔ بعض افراد یہاں سے گھر چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ونڈسر میں رہنے والی ایک خاتون سبرینا وائس نے کہا ہے، ’یہاں کئی لوگ علاقہ چھوڑ چکے ہیں کیونکہ شور اور آوازیں نہیں تھم رہیں۔ گزشتہ برس کئی دفعہ میں نے یہاں سے نکلنے کا ارادہ کیا کیونکہ پراسرار آواز تھمنے کے بعد بھی ذہن میں ان کا شور سنائی دیتا رہتا ہے۔‘لوگوں کے مطابق باغ میں، سڑکوں پر اور گھروں میں ہر جگہ یہ آواز سنائی دیتی ہے۔
بعض لوگ اس آواز کو کسی ساؤنڈ سسٹم کے ووفر کی آواز قرار دیتے ہیں، کچھ لوگ اسے اسٹار ٹریک خلائی جہاز کے تیز رفتار والے ساؤنڈ ایفیکٹس سے ملارہے ہیں۔ لیکن یہ عجیب شور کبھی تیز اور کبھی کم ہوجاتا ہے اور تھوڑی دیر تھمنے کے بعد دوبارہ جاری ہوجاتا ہے۔ دن ہو یا رات، یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔اس آواز کے جانوروں پر اثرات بھی دیکھے گئے ہیں۔
ایک جانب تو کتے اس کی وجہ سے رات بھر روتے اور چیختے ہیں تو دوسری جانب بلیاں بھی اس سے خوفزدہ دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن پراسرار شور ونڈسر میں گھومتا رہتا ہے اور بعض علاقوں میں کم کم سنائی دیتا ہے۔ 2006 میں 22 ہزار افراد نے اس کی شکایت کی تھی۔لوگوں نے بہت سے توہمات اور اپنے اپنے مفروضات بھی قائم کررکھے ہیں۔ بعض کے نزدیک یہ کسی خفیہ سرنگ کی آواز ہے اور کوئی اسے خفیہ اڑن طشتری کی آواز قرار دے رہا ہے۔ بعض رہائشیوں کے مطابق ونڈسر کے قریب زگ جزیرے پر ایک اسٹیل مل سے یہ آوازیں خارج ہوتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, سے, شور, شہری, عجیب و غریب, پراسرار, پریشان, کینیڈا, کے
Monday, 26 February 2018
کینیڈا کے شہری پراسرار شور سے پریشان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment