https://goo.gl/EJu1q5
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا آفیشل گیت جاری کردیا گیا تاہم اس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو نظر انداز کردیا گیا۔
لیگ کے آفیشل گیت کے لیے ایک مرتبہ پھر معروف گلوکار علی ظفر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔
آفیشل گیت ’دل سے جان لگا دے‘ کا دورانیہ 3 منٹ 24 سیکنڈ ہے۔
آفیشل ویڈیو میں بہت سے کھلاڑی نظر آرہے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل دلوانے والے کپتان سرفراز احمد کو نظر انداز کر دیا گیا۔
اس گیت میں سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق، رمیز راجہ، شعیب ملک،
اوپنر احمد شہزاد، مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم، فاسٹ بولر جنید خان اور عمر گل سمیت کئی کھلاڑی نظر آرہے ہیں۔
احمد شہزاد کو گٹار اور رمیز راجہ کو ڈرم بجاتے ہوئے دکھایا گیا لیکن کپتان سرفراز کہیں نظر نہیں آرہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل تھری 22 فروری سے 25 مارچ کے درمیان متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلی جائے گی۔
ملتان سلطانز کی شمولیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں چھٹی فرنچائز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس مرتبہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ دو کوالیفائرز لاہور میں کھیلے جانے کا بھی امکان ہے۔
Urdu Khabrain
Friday, 2 February 2018
پی ایس ایل تھری کے آفیشل گیت میں کپتان سرفراز نظر انداز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment