https://goo.gl/dkRoyp
بنکاک : آبادی کی کمی کے شکار تھائی لینڈ کی حکومت افزائش آبادی کے لیے خواتین کو ٹیکسوں میں چُھوٹ، قرضوں کی فراہمی، ادویات کی مفت تقسیم اور بہبود آبادی سے متعلق معلومات کی فراہمی سمیت مختلف طریقے اپنا رہی ہے.
ان اقدامات کا فیصلہ اس رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 1983 میں شرح پیدائش 3.2 فیصد تھی جو اب گھٹ کے صرف ایک فیصد رہ گئی ہے اسی طرح 1960 میں اوسطاً ایک عورت چھ بچوں کو جنم دیتی تھی اور اب اوسطآ ایک خاتون ایک بچے کو جنم دے رہی ہے، جس کے باعث تھائی لینڈ میں نوجوانوں کی تعداد معمر لوگوں کے مقابلے میں بہت کم رہ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ تھائی لینڈ کو ضعیف لوگوں کا ملک کہا جانے لگا ہے۔
تھائی حکومت بچوں کی پیدائش میں اضافے کے لیے شادی شدہ جوڑوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جس کے لیے ٹیکسوں میں چُھوٹ اور نقد انعامات جیسی پُرکشش مراعات بھی شامل ہیں تاہم حال ہی میں تھائی حکومت نے افزائش آبادی کے لیے ’ویلنٹائن ڈے‘ کے موقع پر فولک ایسڈ اور وٹامن کی گولیاں بھی شہریوں میں تقسیم کیں جس کا مقصد افزائش نسل کے لیے درکار غذائیت کی کمی کو دواؤں کی مدد سے پورا کرنا تھا۔
تھائی لینڈ کی وزارت صحت کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ افزائش آبادی کی حوصلی افزائی کے لیے محبت کے عالمی دن کے موقع پر خوبصوت تحائف کی شکل میں شہریوں میں فولک ایسڈ اور آئرن کی گولیوں کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی احتیاطی تدابیر اور افزائش نسل کے لیے طبی ہدایات بھی فراہم کی گئیں، ان تمام اقدامات کا مقصد تھائی خواتین کو زیادہ بچے جنم دینےکی طرف راغب کرنا تھا۔
یاد رہے کہ عالمی بینک کی رپورٹس کے مطابق مشرقی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں چین و سنگا پور کے علاوہ اس کے پڑوسی ملک تھائی لینڈ میں بوڑھے افراد کی غیر معمولی تعداد موجود ہے، تھائی لینڈ کی آبادی 67.5 ملین ہے جب کہ سالانہ آبادی کی شرح محض 0.3 فیصد ہے جب کہ ٹوٹل آبادی میں ایک سے 14 سال کے عمر کے بچوں کی تعداد محض 19 فیصد ہے جب کہ ستر فیصد افراد چالیس سے سال اوپر کے لوگ ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, اعلان, انٹرنیشنل, بچوں, تھائی, جوڑوں, زیادہ, لینڈ, لیے, مراعات, والے, پرکشش, کا, کے
Monday, 19 February 2018
تھائی لینڈ، زیادہ بچوں والے جوڑوں کے لیے پُرکشش مراعات کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment