https://goo.gl/NCiTJd
واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں صارفین کا بڑا مطالبہ اس وقت پورا کردیا تھا جب کمپنی نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا۔
اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے کسی بھی پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
تاہم اب واٹس ایپ میں ایک خامی سامنے آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فیچر اتنا بھی کارآمد نہیں خصوصاً اس وقت اگر گروپ چیٹ میں کوئی شخص آپ کے ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغام پر ریپلائی کا آپشن اختیار کرچکا ہو۔
جی ہاں اگر گروپ چیٹ کے دوران کسی ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج پر ریپلائی کردیا جائے تو وہ ڈیلیٹ ہوکر بھی دوسروں کو نظر آجاتا ہے۔
انفرادی چیٹ پر بھی یہی نتیجہ دیکھنے میں آتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ یہ کوئی بگ نہیں بلکہ فیچر ہی ہے، تاہم اس حوالے سے واٹس ایپ نے ابھی کچھ نہیں کہا۔
ایسا اس وقت ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے جب آپ ایسے افراد سے چیٹ کرتے ہوں جو ریپلائی کرنے کے عادی ہو۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
No comments:
Post a Comment