Thursday, 22 February 2018

روازنہ سات ہزار نومولود بچے موت کی نیند سو جاتے ہیں، یونیسیف

https://goo.gl/QfgHGz
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سات ہزار بچے صحت کی ناکافی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں اکثریت محض ایک سال کی عمر کے بچوں کی ہوتی ہے، بد قسمتی سے پاکستان دنیا بھر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں سر فہرست ہے۔

یونیسف کے مطابق ہم اپنی زمین سب سے کم عمر شہریوں کی جانوں کو بچانے میں ناکام رہے ہیں اور جب تک آپ یہ سطر پڑھ چکے ہوں اس وقت تک پانچ سے کم عمر ایک اور بچہ ماں کی گود سے موت کی آغوش میں جا چکا ہوگا جب کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ موت کو گلے لگانے والے ہر دس میں سے ایک بچہ محض 28 دن ہی جی پاتا ہے۔

یونیسیف کے مطابق نوملود بچوں میں اس شرح اموات کی وجہ نہایت سادہ ہے اور صرف تین احتیاطی تدابیر اور قابل علاج مرض پر قابو پا کر آسمان سے اترے ان ستاروں کو اپنے گھروں کی مستقل کہکشاں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے وہ تین چیزیں ہیں 1- قبل از وقت زچگی 2- پیپ زدہ انفیکشن 3- گردن توڑ بخار اور نمونیا سے بچاؤ۔

یونیسیف نے ان معلومات کے ساتھ ساتھ زچہ و بچہ کو محفوظ بنانے اور ان ننھے فرشتوں کی مسکراہٹ سے دنیا کو جگمگانے کے لیے عملی کام کرنے کی دعوت دی ہے جس کے ہم میں سے ہر ایک فرد ایک پیٹیشن کے ذریعے اس مثبت کام میں ہاتھ بٹا سکتا ہے اور پاکستان میں نومولو بچوں کی شرح اموات کو کم ترین سطح پر لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

زچہ و بچہ کو محفوظ بنانے کے لیے یہاں دستخط کیجیے ، ’’ یونیسف پٹیشن ‘‘



پاکستان میں صورت حال اتنی گھمبیر ہے کہ ہر 22 نومولود بچوں میں میں ایک بچہ اپنی زندگی کا پہلا مہینہ مکمل کرنے سے قبل ہی جہان فانی سے کوچ کرجاتا ہے، پاکستان میں نومولود بچوں کی شرحِ اموات 46 فیصد تک ہے جب کہ ہر 10 ہزار افراد پر صرف 14 ڈاکٹرز کی سہولت میسر ہے اس کے مقابلے میں جاپان میں 11 سو بچوں میں سے صرف 1 کے انتقال کرجانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, بچے, جاتے, روازنہ, سات, سو, صحت, موت, نومولود, نیند, کی, ہزار, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...