https://goo.gl/Aobts4
گپٹل نے ہم وطن برینڈن میک کولم سے یہ اعزاز چھین لیا،فوٹو:انٹرنیٹ
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین مارٹن گپٹل برق رفتار سنچری کے باوجود ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فتح تو نہیں دلوا سکے تاہم اس اننگز سے کئی ریکارڈز ان کی جھولی میں آ گرے اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری داغنے کے ساتھ مجموعی طور پر 105 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، اس دھواں دھار اننگز کے ساتھ گپٹل نے ہم وطن برینڈن میک کولم (2140 ) کو پیچھے چھوڑ دیا، گپٹل 2188 رنز کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی اسکورر بن گئے ہیں۔
ان کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 1956 رنز کےساتھ تیسرے، تلکارتنے دلشان 1889 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک 1821 رنز کے ساتھ پانچوں نمبر پر ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, اردو, اسکورر, انٹرنیشنل, ایکسپریس, بن, مارٹن, ٹاپ, ٹوئنٹی, ٹی, کھیل, کے, گئے, گپٹل
Saturday, 17 February 2018
مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر بن گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment