https://goo.gl/EAyA61
گلگت بلتستان اسمبلی کی اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا کہتے ہیں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان نے کرپشن اور اقربا پروری کی انتہا کردی مزید برداشت نہیں کرسکتے۔
اسلا م آباد کے نیشنل پریس کلب میں سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شا ہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن جاوید حسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی گلگت حفیظ الر حمن صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکے۔
ان کیخلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلیٰ نے صوبائی ممبران اور پارٹیوں کو اہمیت دینا چھوڑدی بغیر کسی سے مشاورت کے گلگت بلتستا ن کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ اور دیگر کاکہنا تھا کہ تحریک عدم اعتما دکی کامیابی کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیاگیا ہے ن لیگ کے نو ممبران رابطے میں ہیں جلد عدم اعتماد کی تحریک کو پیش کردیا جائے گا۔
اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ نے سی پیک میں گلگت کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا سینیٹ اورقومی اسمبلی میں نمائند گی کیلئے آئینی یا عبوری صوبے کے علاوہ کوئی تجویز قابل قبول نہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اعتماد, اعلان, اعلی, اپوزیشن, بلتستان, تحریک, عدم, لانے, وزیر, پاکستان, کا, کیخلاف, گلگت
Monday, 19 February 2018
گلگت بلتستان اپوزیشن کا وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment