Monday, 5 February 2018

ہوا وے کی جانب سے ہوا وے پی سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا

https://goo.gl/HNw4HX
لاہور ( نیو زڈیسک) ہوا وے کی جانب سے ہوا وے پی سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا۔یہ سمارٹ فون فل ویو ڈسپلے، شاندار فوٹو گرافی اور بہترین صارف تجربہ سے بھرپور ہے۔ ہوا وے پی سمارٹ ای ایم یو آئی 8.0 کا حامل ہے جو لوگوں کو ایک خوشگوار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ فوٹو گرافی کے شائقین کے لئے اس فون کے پیچھے 13 میگا پکسل + 2 میگا پکسل کے

ڈوئل کیمرے اور 8 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے موجود ہیں جن سے شاندار تصاویرحاصل کی جا سکتی ہیں۔ لوگ اپنی پسندیدہ تصاویر اور ویڈیوز کو 5.65 انچ کی فل ایچ ڈی ہوا وے فل ویو ڈسپلے پر دیکھ سکتے ہیں۔ ہوا وے پی سمارٹ ایک کمپیکٹ اور تفریح سے بھرپور ڈیوائس ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں زیادہ سنسنی لانے کی پابند ہے۔ہوا وے پی سمارٹ میں بہت سی خصوصیات ہیں۔ اس فون کے کیمرے میں Bokeh پورٹریٹ موڈ موجود ہے جبکہ سکن کو خوبصورت بنانے والے افیکٹ تصاویر کو زیادہ خوبصورت بناتے ہیں۔ رات کے وقت حاصل کی جانے والی تصاویر کے لئے ہوا وے پی سمارٹ قیمتی لینسز کے پانچ گروپوں پر مشتمل ہے جو کم روشنی میں صاف اور حقیقی تصاویر نکالتے ہیں۔ اس فون کا کیمرہ انسانی چہروں کی شناخت کا حامل ہے اور مرد یا خاتون صنف کے درمیان فرق کر سکتا ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ یہ فون یادگاروں کا قیمتی خزانہ ہے۔ یہ فون بہت سی دیگر خصوصیات کا حامل ہے جس میں مشین لرننگ اور انٹیلی جنٹ عوامل شامل ہے جو صارف کی عادات کو سیکھنے اور صارف کے رویئے کو صحیح طور پر جانچنے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس فون میں انٹیلی جنٹ پاور سیونگ ٹیکنالوجی 6.0 کے ساتھ 3000

ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو ہوا وے پی سمارٹ کے پورے دن کے استعمال کو یقینی بناتی ہے۔ اس فون کی ٹیکنالوجی پاور استعمال کرنے والی ایپلی کیشن کو بیک گرائونڈ رئیل ٹائم ڈٹیکشن، جامع پاور کنزمپشن ٹیسٹ اور نمایاں طور پر پاور کی بچت کے لئے ون ۔کی آپٹمائزیشن کی حامل ہے تاکہ بیٹری کی لائف کو بڑھایا جا سکے۔ ہوا وے پی سمارٹ 6 فروری 2018ء سے حیران کن بلیک اور بلیو رنگوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ لوگ یہ ڈیوائس 25,999 روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔-->
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...