https://goo.gl/U9c4hd
ہران(نیوزڈیسک) ایران نے ایک نیا بیلسٹک میزائل تیار کیاہے جو جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران نے حال ہی میں ایک نیا بیلسٹک میزائل متعارف کرایا ہے، یہ میزائل ’’ قدرایف ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے جو 2000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی عہدیداروںاور پاسداران انقلاب کی
قیادت نے کہا کہ نیا بیلسٹک میزائل امریکی، یورپی مطالبات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف چیلنج ہے۔ایران نے ایک اور بیلسٹک میزائل’’ فجر 5 ‘‘کی بھی نمائش کی اوریہ میزائل درمیانے درجے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ میزائل ایک ایسے وقت میں سامنے لائے گئے ہیں جب خطے میں ایران کی بڑھتی سرگرمیوں اور اثرو نفوذ کوگہری تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔’’قدرایف ‘‘کی نمائش تہران میں شاہراہ آزادی اور شاہراہ شمران پر کی گئی، اس میزائل کی لمبائی 15.86 میٹر، اور اس کا اپنا وزن 17460 کلو گرام ہے جو 650 کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جو سائل ایندھن سے حرکت کرتا ہے۔ اس کا قطر 125 سینٹی میٹرہے۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Friday, 16 February 2018
ایران نے بڑی تباہی مچا دینے والا میزائل تیار کر لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment