Sunday, 11 February 2018

اردن کے شاہ عبداللہ کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

https://goo.gl/1vzZu2
اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی صدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان کے دوروزہ سر کاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

اسلام آباد میں اپنے قیام کے دور ان اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس دورے سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات تلاش کرنے خصوصاً دوطرفہ تجارت اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا موقع ملے گا۔


پاکستان اور اردن کے انتہائی قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں علاقائی و عالمی مور اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل پر دونوں کا یکساں موقف ہے۔ توقع ہے کہ شاہ عبد اللہ ثانی کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آباد, اردن, اسلام, دو, دورے, روزہ, شاہ, عبداللہ, پاکستان, پر, پہنچیں, کل, کے, گے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...