https://goo.gl/9YAQAK
قصور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں، عدالت اجازت دے تو زینب کے قاتل کو چوراہے پر پھانسی لگا دیں، مردان میں درندگی کا شکار ہونے والی اسماء بھی قوم کی بیٹی ہے، زیادتی کا شکار بچیوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے،نئی سوچ کے ساتھ ہم اربوں روپے پاکستان
کی ترقی کیلئے خرچ کر رہے ہیں، عمران خان نے پوری قوم کے مزاج کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے، آصف زرداری نے دونوں ہاتھوں سے ملک کی دولت لوٹی، قوم نے اگر موقع دیا تو دنیا کے آخری کونے سے بھی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائیں گے۔پیر کو شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کیا ہے، سی ٹی اسکین مشینز تمام اضلاع کے ہسپتالوں کو فراہم کر رہے ہیں، سی ٹی اسکین مشینز بنانے والی کمپنیاں خود لگائیں گی اور وہی چلائیں گی، پنجاب کے پانچ اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں پہلے سے کام کر رہی ہیں، پنجاب کے مزید پانچ اضلاع میں مشینیں لگائی جا رہی ہیں،مریضوں کے سی ٹی سکین بالکل مفت ہوں گے، پنجاب کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں، ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کی بھی توسیع کی جا رہی ہیں، پنجاب کے دیہی علاقوں کیلئے 700الٹراسائونڈ مشینیں فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو الٹرا سائونڈ مشینوں کی تربیت فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کے دیہی علاقوں میں 1800موبائل ہسپتال پہنچا رہے ہیں، مریضوں کو ہسپتالوں میں
ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، قوم کی بیٹی زینب کو درندگی سے قتل کیا گیا، پنجاب پولیس نے 14دن میں قاتل کا سراغ لگا کر گرفتار کیا، مردان میں درندگی کا شکار ہونے والی اسماء بھی قوم کی بیٹی ہے، اسماء کے قاتلوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ درندہ عمران قانون کے شکنجے میں آچکا ہے، کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی، چاہتے ہیں کہ قاتل کو چوراہے پر پھانسی کے پھندے میں لٹکایا جائے، زینب کے قاتل تک جیسے پہنچا گیا اس حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ہے، قاتل تک پہنچنے میں جس نے تساہل سے کام لیا ہو گا اسے بھی سزا ملے گی، زیادتی کا شکار بچیوں کے والدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے، پنجاب فرانزک لیب عالمی سطح کی لیبارٹری ہے،نئی سوچ کے ساتھ ہم اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں، عمران خان نے پوری قوم کا مزاج کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے، آصف زرداری نے قوم کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، قوم نے موقع دیا تو دنیا کے آخری کونے سے بھی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Tuesday, 6 February 2018
زینب سمیت تمام بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث مجرمان کیلئے پھانسی کا اعلان ہو گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment