Saturday, 24 February 2018

اداکارہ پریتی زنٹا نے بانی پاکستان قائد اعظم ؒکے نواسے پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا، تھانے پہنچا دیا

https://goo.gl/sswu4b
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چھیڑ چھاڑ کرنے، جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ، بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے قائداعظمؒ کے نواسے پر انتہائی شرمناک الزام لگا دیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے اداکارہ کے سابق کاروباری دوست نیس واڈیا کےخلاف ممبئی کی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی گئی
جس کے بعد نیس واڈیا نےعدالت میں اپنے خلاف چارج شیٹ جمع ہونے کے بعد 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض اپنی ضمانت بھی کروالی۔ نیس واڈیا کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 356، 509 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف چارج شیٹ بنائی گئی۔یہ مقدمات خواتین کے خلاف چھیڑ چھاڑ کرنے، انہیں جنسی و زبانی طور پر ہراساں کرنے، انہیں ڈرانے دھمکانے اور ان کی تذلیل کرنے سے متعلق ہیں۔پولیس نے یہ مقدمہ اداکارہ کی اس شکایت پر درج کیا جو انہوں نے 4 سال قبل 2014 میں درج کروائی تھی۔اس شکایت میں اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نیس واڈیا نے ان کے ساتھ ممبئی کے وانکھینڈے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کی میچ کے دوران بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی۔اداکارہ نے یہ شکایت جون 2014 میں جنوبی ممبئی کی میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی۔خیال رہے کہ نیس واڈیا اور پریتی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں، جن کے ماضی میں انتہائی قریبی تعلقات بھی رہے ہیں۔پریتی زنٹا نے اپنے دوست نیس واڈیا کے خلاف 4 سال قبل چھیڑ چھاڑ، دست درازی اور ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی تھی، جس پر اب کاروباری شخص کے خلاف باقائدہ مقدمہ درج کرکے اس کی چارج شیٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔پولیس نے نہ صرف مقدمہ درج کرلیا بلکہ نیس واڈیا کے خلاف 500 صفحات پرمبنی چارج شیٹ بھی ممبئی میٹروپولیٹن کورٹس کی ’ایسپلاندے کورٹ‘ میں پیش کردی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...