https://goo.gl/xfvViy
زیرِزمین گھر ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسم کے سخت حالات سے بھی محفوظ رکھتے ہیں، مقامی افراد : فوٹو : سوشل میڈیا
تونس: تیونس کے شہر مطماطہ کے اکثریتی آباد اپنے زیر زمین گھروں میں رہائش پذیر ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کے جنوب مشرقی صوبے قابس کے شہر مطماطہ کے باسی آج بھی زمین کے اندر گھر بنانے اور اس میں رہائش کو ترجیح دیتے ہیں۔ مطماطہ کی آبادی اکثریت نسلی طور امازیغیوں پر مشتمل ہے اور یہ شہر ریت کی چٹانوں کے دامن میں کھود کر بنائے گھروں کے سبب شہرت رکھتا ہے۔
مقامی افراد روایتی ماحول اور سادہ زندگی گزارنے اور خود کو مخفی رکھنے کے لئے زیرِ زمین گھر تعمیر کرتے ہیں جبکہ بعض افراد کے مطابق وہ اس طرح ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسم کے سخت حالات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطماطہ میں 70 کی دہائی میں ہالی ووڈ کی ایک فلم عکس بند کی گئی تھی جس کے بعد اس شہر کی شہرت میں اضافہ ہوگیا اور دیگر ممالک کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، دور دراز ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لئے زیرِ زمین گھر اور ماحول بہت پرکشش ہوتا ہے اور ان کے مطابق علاقے کے غار اور وہ گھر جو تصوراتی خلائی علاقوں سے مشابہت رکھتے ہیں اس شہر کو انفرادیت کا حامل بنا دیتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اردو, اندر, ایکسپریس, تیونس, جہاں, رہنا, زمین, شہر, عجیب و غریب, لوگ, پسند, کا, کرتے, کے, ہیں
Tuesday, 27 February 2018
تیونس کا شہر جہاں لوگ زمین کے اندر رہنا پسند کرتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment