Tuesday, 20 February 2018

حد ہی ہو گئی ۔۔جی ٹی روڈ پر چینی بہن بھائیوں نے ایسی حرکت کر دی کہ پنجاب پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

https://goo.gl/PtDmuo
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چائنیز بہن بھائیوں کی بغیر سکیورٹی چنگ چی رکشہ پر جی ٹی روڈ پر سیر، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں چائنیز بہن بھائی کی جانب سے بغیر گاڑی او رسکیورٹی صرف اپنے ترجمان کے ہمراہ چنگ چی رکشہ کے ذریعے جی ٹی روڈ پر سفر کررہے تھےکہ حساس اداروں کی جانب سےفوری طور پر لاہور پولیس کو دو چائنیز کے بغیر سکیورٹی اقدامات سفر کرنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد لاہور پولیس بالخصوص (کینٹ ڈویژن) پولیس میں کھلبلی مچ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حساس اداروں نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ بنا کر سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوائی ہے جس میں پولیس کو سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے کہا گیا اور اس حوالے سے ایک واقعہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ دوچائنیز Ma Yantingپاسپورٹ نمبر E-41484514 اور Ma Xiaoboپاسپورٹ نمبر E-41484515 جو کہ بہن بھائی ہیں، 10 روزہ دورے پر لاہور آئے ہوئے ہیں اور ہوٹل ون مال روڈ پر رہائش پذیر ہیں جبکہا ن کے ساتھ امیر تیمور نامی ایک ترجمان بھی ہے جو کہ گڑھی سلطان شاہ ڈاکخانہ جام پورہ تحصیل جام پور ضلع راجن پور کا رہائشی ہے۔ دونوں چائنیز چنگ چی رکشہ میں جی ٹی رود نزد واہگہ بارڈر کینٹ ڈویژن بغیر گاڑی اور سکیورٹی گھوم پھررہے ہیں جو کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ جی ٹی روڈ پر ہر وقت ٹریفک چلتی رہتی ہے جہاں سے گزرتے ہوئے مذکورہ بالا چائنیز کا باآسانی ٹارگٹ بنایا جاسکتا ہے۔

حساس اداروں کی جانب سے اپنی رپورٹ میں کراچی میں چائنیز نیشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کا حوالہ بھی دیا گیاہے اور اس حوالے سے لاہور پولیسکو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ان کو گاڑی اور سکیورٹی فراہم کرنے کا کہاگیاہے۔واقعے کا علم ہونے پر لاہور پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور متعلقہ چائنیز بہن بھائیوں اور ان کے ترجمان کو فوری طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ بغیر گاری، متعلقہ پولیس کو اطلاع کئے اور بغیر سکیورٹی ہرگز ہوٹل سے باہر نہ نکلیں جبکہ متعلقہ پولیس کو بھی ان کی سکیورٹی اور بغیر بتائے موومنٹ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اداروں, اپ, اگاہ, ایسا, ایسی, بھائیوں, بھی, بہن, تھے, جان, جی, حد, حرکت, حساس, دونوں, دوڑیں, دی, روڈ, رہے, طور, فوری, لگ, نے, ٹی, پاکستان, پر, پنجاب, پولیس, پڑا, چینی, کام, کر, کرنا, کو, کہ, کی, کیا, گئی, گئیں, ہنسی, ہو, ہی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...