Saturday, 17 February 2018

عابدہ پروین اورامریکی گلوکار جیسن ڈیرولو افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

https://goo.gl/KFfBVH
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں مشہور پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی فہرست مکمل کر لی گئی ہے۔

پاکستان وقت کے مطا بق رات آٹھ بجے شروع ہونے والے پروگرا م میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اس ایونٹ میں پہلی بار سر بکھیریں گی۔


اس کے علاوہ علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب کا حصہ ہوں گے جبکہ مشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کو بھی حاضرین کو محضوظ کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔


رٹسٹوں کی پرفارمنس کے بعد شاندار آتشبازی ہوگی۔


یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے روز ہی پہلا میچ دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...