Tuesday, 27 February 2018

ہیواوے کا نیا لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ سیریز متعارف

https://goo.gl/4o9yRx
چینی کمپنی ہیواوے نے اس سال موبائل ورلڈ کانگریس میں کوئی فون تو متعارف نہیں کرایا تاہم ایک لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس رینج ضرور پیش کردی ہے۔



بارسلونا میں جاری ایونٹ کے دوران اتوار کو ہیواوے نے اپنا نیا لیپ ٹاپ میٹ بک ایکس پرو اور ٹیبلیٹ میڈیا پیڈ ایم فائیو سیریز متعارف کرائی۔


کمپنی کے مطابق میٹ بک ایکس پرو اور میڈیا پیڈ ایم فائیو موبائل کمپیوٹنگ کی نئی نسل کے صف اول کی ڈیوائسز ہیں جو کہ صارفین کی زندگی کے ہر پہلو کو بہتر بنائے گی۔


میٹالک باڈی ڈیزائن کے ساتھ یہ لیپ ٹاپ 14.6 ملی میٹر پتلا ہے جبکہ اس کا وزن بھی صرف 1.33 کلوگرام ہے۔


اس میں ایٹ جنریشن انٹیل کور آئی سیون/آئی فائیو پراسیسر جن کے ساتھ NVIDIA GeForce MX150 GPU کا امتزاج کیا گیا ہے جبکہ ٹو جی بی جی ڈی ڈی آر فائیو بھی موجود ہے۔


کمپنی کے مطابق یہ لیپ ٹاپ ڈولبی ایٹموس ساﺅنڈ سسٹم کے ساتھ ہے، 57.4 ڈبلیو ایچ بیٹری دی گئی ہے، اسی طرح ایک چارج پر بارہ گھنٹے تک ویڈیو چلائی جاسکتی ہے، چودہ گھنٹے تک عام معمول کا کام کیا جاسکتا ہے یا پندرہ گھنٹے تک انٹرنیٹ سرفنگ کی جاسکتی ہے۔


ڈیوائس میں سپرفاسٹ پاور بٹن 2.0 کو دیا گیا ہے جو کہ 7.8 سیکنڈ میں لاگ ان کردیتا ہے، یو ایس سی سپورٹ فاسٹ چارجنگ کے لیے ہے۔


اس لیپ ٹاپ کی قیمت 1499 یورو سے شروع ہوگی جو کہ اس کے آئی فائیو پراسیسر اور 256 جی بی اسٹوریج والے بنیادی ماڈل کی ہے۔


آئی سیون پراسیسر اور 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1899 یورو میں دستیاب ہوگا۔


یہ ٹیبلیٹ تین ورژن میں سامنے آیا ہے، ایک 8.4 انچ اسکرین والا جبکہ باقی دو 10.8 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے۔


تینوں ورژن میں ٹو کے ریزولوشن ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2.5 ڈی گلاس اسکرین اور میٹل یونی باڈی ڈیزائن موجود ہے۔


8.4 انچ ورژن والے ٹیبلیٹ میں دو اسپیکرز دیئے گئے ہیں جبکہ 10.8 انچ والی ڈیوائس میں چار اسپیکرز ہیں۔


تینوں ٹیبلیٹس میں کمپنی کا اپنا کیرن 960 سیریز پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ ای ایم یو آئی 8.0 پر چلتا ہے۔


چھوٹی اسکرین والے ٹیبلیٹ میں 5100 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ بڑے ڈسپلے والی ڈیوائس میں 7500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے، تینوں ٹیبلیٹ ہیواوے کی کوئیک چارج ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرتے ہیں۔


میڈیا پیڈ ایم فائیو کے 8.4 انچ کا ورژن کا وائی فائی آپشن 349 یورو سے شروع ہوگا جبکہ ایل ٹی ای ٹیبلیٹ 399 یورو سے شروع ہوگا۔


بڑا ٹیبلیٹ کا وائی فائی ماڈل 399 یورو جبکہ ایل ٹی ای ماڈل 449 یورو سے شروع ہوگا۔


اسی طرح میڈیا پیڈ ایم فائیو پرو کی قیمت 549 سے 599 یورو تک ہوگی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...