https://goo.gl/SoCDUs
لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ سے صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آپ کا نام بھی آ سکتاہے ؟ تو آگے سے صوبائی وزیر قانون کہنے لگے کہ آنا چاہیے آپ کو کوئی اعتراض ہے۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز اپنے والدین کی سیاست میں مدد کر رہے ہیں،انکا سیاست میں حصہ لینا غیر
قانونی نہیں، مستقبل میں وہ اپنی صلاحیتوں کے بل پر آگے آسکیں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آپ کا نام بھی آسکتا ہے؟ جس پر رانا ثناءاللہ نے جواب دیا، نواز شریف نے ہی شہباز شریف کو وزیر اعظم کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا، شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی موقع پر کرے گی۔ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ راو¿ انوار کو گرفتار کرنا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، سندھ پولیس کو مدد چاہیے ہوگی تو ہم ضرور فراہم کریں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Thursday, 8 February 2018
مریم نواز نہ حمزہ شہباز۔۔۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد نیا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ایک اور شخصیت میدان میں آگئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment