Sunday, 4 February 2018

امریکا نے حماس کے سربراہ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا

https://goo.gl/rmCBVJ

امریکا کی مسلم دشمنی کھل کرسامنے آگئی امریکا نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر تنقید کرنے والے تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسماعیل ہانیہ حماس کے ملٹری ونگ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں مسلح جدوجد کے حامی ہیں۔



امریکا کی جانب سے اسماعیل ہانیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد ان کے اثاثے بھی منجمند کر دیے گئے ہیں اور سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ ایسی تمام کمپنیوں یا فرد کیخلاف پابندیاں عائد کر سکتی ہے جو اسمعٰیل ہانیہ سے لین دین یا کاروبار کے سلسلے میں پائی گئیں۔


امریکا کا الزام ہے کہ اسماعیل ہانیہ متعدد اسرائیلی اور 17 امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت امریکا کے متعدد اتحادیوں نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں مزید کشیدگی کا قرار دیا تھا۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...