https://goo.gl/Ev27CS
لندن : وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی معیشت کا رکن بنانے اور بہترین سرمایہ کاری و سیاحتی منزل بنانے کیلئے سرمایہ کاروں اور وزیٹرز کیلئے دیگر ممالک کی طرح جلد الیکٹرونک ویزا کے اجراءپر غور کر رہے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم اپنے دفتر خارجہ کے ساتھ مشاورت سے جلد ای ویزا کے اجراءپر کام کر رہے ہیں تاکہ دوسرے ممالک کی طرح حقیقی وزیٹرز اور سرمایہ کاروں کو یہ ویزا جاری ہو سکے اور پاکستان دنیا میں سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین منزل ہو۔
اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، لارڈ قربان، یو کے پارلیمنٹ کے ممبران الیاس امین قریشی اور محمد یٰسین کے علاوہ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام موجود تھے ، اس کے علاوہ برطانوی پاکستانی شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت نے درست سمت گامزن ہے اور اس کا دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں عام انتخابات کے بعد جب ہماری حکومت قائم ہوئی تو اس وقت ملکی معیشت کی حالت ناگفتہ بہ تھی، 18 سے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی، صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گیس اور بجلی نہیں مل رہی تھی، پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد پر منجمد ہو چکی تھی، امن و امان کی صورتحال خطرناک ہو چکی تھی اور روزانہ کی بنیاد پر بم دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نیوز ویک نے اس وقت اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان کو عراق سے بھی زیادہ خطرناک ملک قرار دیا تھا، بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان پتھر کے دور کا ایک ملک لگ رہا تھا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت اور ان کی ٹیم کے دن رات کام کی وجہ سے ان مسائل کو کم کیا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, News, Pakistan Business News, Pakistani News, Samaa, Top Business News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اقبال, الیکٹرونک, بزنس, ویزاکےاجراءپرغورکررہاہےاحسن, پاکستان
Monday, 19 February 2018
پاکستان الیکٹرونک ویزاکےاجراءپرغورکررہاہے،احسن اقبال
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment