https://goo.gl/f3gJT7
ریاض : سعودی عرب پہلی بار عرب فیشن ویک کی میزبانی کرے گا، فیشن کا یہ میلہ چھبیس سے اکتیس مارچ کے دوران ریاض می سجایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب تاریخ میں پہلی بارعرب ممالک کے فیشن ویک کی میزبانی کرے گا، 6 دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کریں گے۔
دبئی میں قائم عرب فیشن کونسل کی ویب سائٹ کے مطابق عرب فیشن ویک ریاض کے ایکو فری ایپکس سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عرب فیشن کونسل نے دسمبر میں سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں علاقائی دفتر کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد 22 عرب ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر کرنا ہے۔
عرب فیشن کونسل نے سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل السعود کو اس کا اعزازی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
شہزادی نورہ کا کہنا ہے کہ یہ تو صرف آغاز ہے اور اس تقریب میں دنیا بھر کے تمام ڈیزائنرز ھصہ لے سکیں گے۔
خیال رہے کہ وژن 2025 کے تحت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں ،جس کے باعث دھیرے دھیرے ایک روشن خیال سعودی عرب کا تاثر اجاگر ہو رہا ہے۔
یاد رہے حال ہی میں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت ملی جبکہ سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کی گئی ۔
سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, بار, سعودی, عرب, فیشن, لائف-اسٹائل, میزبانی, ویک, پہلی, کرے, کی, گا
Wednesday, 21 February 2018
سعودی عرب پہلی بار عرب فیشن ویک کی میزبانی کرے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment