Thursday, 1 February 2018

عماد وسیم ، عثمان شنواری کوگھر جانے کی اجازت مل گئی، سہیل خان اور جنید خان کا کیا بنا،جانئے

https://goo.gl/n7CxCk
لاہور (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام مکمل ہوگیا ، کوچز اور ڈاکٹرز نے دونوں کرکٹرز کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد انجرڈ ہو گئے تھےاور

میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں چار سے چھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا کہا گیا تھا۔پی سی بی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے زیر نگرانی عثمان شنواری کا بحالی پروگرام شروع کیا تھااور اب ڈاکٹر نے انہیں فٹ قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔فاسٹ باؤلر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ، فزیکل ٹریننگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔ عثمان شنواری کو ہدایت نامہ دیا گیا ہے اور وہ مقامی گراؤنڈ میں جا کر اس کے مطابق ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ادھر 2ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے اور انہیں بھی گھر جانیکی اجازت مل گئی ہے۔دوسری جانب دو فاسٹ باؤلر سہیل خان اور جنید خان اب بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، سہیل خان کمر میں تکلیف جبکہ جنید خان پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...