https://goo.gl/hnZYft
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے سوشل میڈیا پر ہونے والے سنگین جھگڑے اور طلاق کے اعلان کے باعث کافی عرصے تک دنیا کی نظروں میں رہے۔ ایک طرف عامر خان نے اہلیہ پر بدچلنی کا الزام لگایا تو دوسری طرف کئی خواتین نے خود سابق عالمی چیمپئن کی بے راہروی کے قصے بھی دنیا
کے سامنے بیان کیے ۔ اب ایک اور ماڈل ایسے ہی الزام کے ساتھ سامنے آ گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27سالہ دیشا عبدالغنی نے بتایا کہ ’جب فریال مخدوم حاملہ ہوئی تو عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی اور کئی مرتبہ میرے حسن کی تعریفیں کرتے ہوئے ملنے کےلئے کہا‘،’عامر نے ایک بار مجھے کہا کہ تم بہت کیوٹ ہو ، میں تمہاری آواز اور ہونٹوں پر مرتا ہوں،جب اسکا اپنی اہلیہ کےساتھ جھگڑا چل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ میں نیویارک سے سان فرانسسکو اسے ملنے کےلئے آو¿ں جہاں وہ ٹریننگ بیس میں موجود تھا،وہ مجھے بلاوجہ فون کر کے کہتا کہ میں تمہاری خوبصورت آواز سننا چاہتا ہوں۔ دیشا کے مطابق اسکی یہ باتیں میرے لیے بہت حیران کن تھیں اور عجیب لگتی تھیں کیونکہ وہ شادی شدہ ہو کر میرے ساتھ تعلق استوار کرنےکی کوشش کر رہا تھا۔ ہماری سوشل میڈیا پر بات شروع ہوئی تو اس نے اپنی ایک پوسٹ کا ٹائٹل ”حلال کرسمس“ رکھا ، میں نے اسے پیغام بھیجا لیکن مجھے توقع نہیں تھی کہ اس کی طرف سے ایسا جواب آئےگا اور وہ تعلق استوار کرنےکی ضد کرنے لگے گا۔
Urdu Khabrain
Thursday, 15 February 2018
باکسر عامر خان اہلیہ فریال کے حاملہ ہونے کے باوجود بے وفائی کی کوشش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment