https://goo.gl/rHNfSW
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 6 میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کل کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
سیریز میں جنوبی افریقی کرکٹرز کی انجریز کا سلسلہ جاری ہے۔ اے بی ڈویلیئرز اور فاف ڈوپلیسز کے بعد اب کوئنٹن ڈی کوک بھی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارت اور جنوبی افریقا سیریز کے تیسرے میچ میں کل کیپ ٹاؤن میں مدمقابل ہوں گی۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کے اسٹار کرکٹرز کی انجریز کا سلسلہ جاری ہے۔
اے بی ڈویلیئرز اور فاف ڈوپلیسز کے بعد بھارت کے خلاف شاندار ون ڈے ریکارڈ رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک بھی ان فٹ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
دوسرے ون ڈے میچ میں ان کی کلائی میں تکلیف ہوئی تھی۔
اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے 2 ہفتے درکار ہیں۔ ڈی کوک اب ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
6 ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو جنوبی افریقا کے خلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔اس سے قبل کھیلی گئی 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment