Tuesday, 27 February 2018

برطانوی باکسر فائٹ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا

https://goo.gl/n8tBtA
برطانوی باکسر اسکاٹ ویسٹ گارتھ لائٹ ہیوی ویٹ فائٹ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

یارکشائر کے ٹاﺅن ڈانکاسٹر میں دو روز قبل ڈیک سپیل مین کے خلاف مقابلہ جیتنے والے 31 سالہ اسکاٹ ویسٹ گارتھ زندگی کی بازی ہارگیا جب کہ یارکشائر میں ہونے والے میچ کے دوران دونوں باکسرز میں شدید مکے بازی ہوئی اور زوردار مکوں سے دونوں باکسرز باری باری رنگ میں گرے۔

مقابلہ جیتنے کے بعد ایک انٹریو کے دوران بھی برطانوی باکسر تکلیف میں دکھائی دیے، سر چکرانے کی وجہ سے وہ بار بار سر کو تھامتے رہے، طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور بعد ازاں تکلیف زیادہ ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔


موت سے قبل آخری انٹرویو میں اسکاٹ ویسٹ گارتھ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک اچھا مقابلہ پیش کرنے اور شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے۔


واضح رہے برطانوی باکسر نے اپنے کیریئر میں 6 فتوحات سمیٹیں ، دو مقابلے ہارے جب کہ ایک فائٹ برابر رہی، ان کی موت پر فرینک برنو، رکی ہیٹن اور دیگر نامور باکسرز نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...