https://goo.gl/gdpz6T
اسکاٹ لینڈ پولیس نے بتایا کہ انہیں گائے کے باڑے میں شیر کے پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ 45 منٹ کے مقابلے کے بعد پتہ چلا کہ وہ شیر کے بجائے محض ایک کھلونا تھا۔
پولیس کے شمال مشرقی ڈویژن نے فیس بک پیج UK Cop Humour پر ہفتے کی رات کو علاقے کے کسی فارم سے موصول ہونے والی کال کی تفصیلات بتائیں۔
"وہ کسان اپنی گائیں دیکھنے گیا تو اس نے گائے کے باڑے میں ایک شیر موجود پایا۔
اس شیر کی تصاویر کنٹرول روم میں بھیجی گئیں جہاں ایک ماہر سارجنٹ نے تصدیق کی کہ یہ ایک حقیقی شیر ہے۔"
پولیس کے مختلف یونٹس فارم پر پہنچ گئے اور ایک مناسب فاصلہ رکھ کر اس شیر کے ساتھ مقابلے میں مشغول ہوگئے۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق "کچھ دیر بعد ہوا میں ایک سارجنٹ کی شرم سے بھرپور آواز گونجی ، اس نے اعلان کیا کہ یہ درحقیقت ایک کھلونا تھا۔
"
اس علاقے کے اسٹیشن کے انسپکٹر جارج کارڈائنر نے ہیٹن کے علاقے میں ایک فارم پر پیش آنے والے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہم اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ یہ غلط خبر ہونے کے باوجود درحقیقت اچھے ارادے کے لیے تھی۔"
اس فارم کے مالک بروس گرب کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے مویشی چیک کر رہا تھا تو اس نے جو کچھ دیکھا اسے یقین ہوگیا تھا کہ واقعی ایک شیر ہی اس کے فارم میں موجود ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment