Saturday, 24 February 2018

فلم اورثقافت بارے قومی پالیسی کا اعلان پیر کو کیا جائے گا

https://goo.gl/HP8XSX
اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی فلم و ثقافت کی پالیسی کا اعلان پیرکوکیا جائے گا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل آرٹسٹس اور سی پیک ثقافتی کارروان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنکار ملک کے ثقافتی ورثے کے محافظ ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کے دلیرانہ اقدامات کے باعث ملک میں سکیورٹی کی صورتحال گذشتہ چار سال میں بہتر ہوئی ہے اور ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ فیسٹیول میں چینی فنکار بھی شریک ہیں جو بہت مفید پروگرام ہے جس سے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہو گا اور دونوں ملکوں کی خوشحالی کیلئے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد دنیا کو ہمارے عظیم ثقافتی ورثے سے آگاہ کرنا اور معاشرے کی پرامن روایات کو اجاگر کرنا ہے۔مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر پیر سے شروع ہونے والے اس تین روزہ فیسٹیول اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اپناکردار ادا کریں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...