Saturday, 17 February 2018

انگلینڈ کے خلاف کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی شاندار نصف سنچریاں

https://goo.gl/CWRUzH
کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی جبکہ انگلینڈ کو سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

منگل کو سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلش قائد جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہوا اور نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔


نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن اور مارٹن گپٹل کے سوا نیوزی لینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، ولیمسن اور گپٹل نے ڈٹ کر انگلش باؤلرز کا مقابلہ کیا اور بالترتیب 72 اور 65 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔


دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 11، کولن ڈی گرینڈ ہوم صفر اور چیپ مین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 14 رنز بنانے والے سیفرٹ کے آخری اوور میں لگائے گئے دو چھکے فیصلہ کن ثابت ہوئے۔


انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


جواب میں ڈیوڈ ملان اور ایلکس ہیلز کے سوا انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، ملان کی 59 اور ہیلز کی 47 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں اور انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور اش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔


یہ انگلینڈ کی سہ ملکی سیریز میں مسلسل تیسری شکست ہے جس کے بعد ان کی فائنل میں رسائی کی امیدیں معدوم ہو گئی ہیں۔


71 رنز بنانے والے کیوی کپتان ولیمسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...