Sunday, 18 February 2018

راس ٹیلر کے ایک چھکے نے تماشائی کو لکھ پتی بنادیا

https://goo.gl/9G6W1V
آکلینڈ(این این آئی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران کیوی تماشائی نے کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر (41 لاکھ پاکستانی روپے) جیت لئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں چھکوں کی بارش کردی اور حریف ٹیم کو 244 رنز کا ہدف دیا ٗنیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں 18 چھکے لگائے۔میچ کے دور ان کیوی بلے باز راس ٹیلر کے ایک چھکے نے ایک تماشائی کو پل جھپکتے میں لکھ پتی بنا دیا، کیوی تماشائی نے میچکے دوران قواعد و ضوابط کے مطابق راس ٹیلر کے بلے سے ٹکرا کر باؤنڈری سے باہر آنے والی گیند کو ایک ہاتھ سے تھام لیا اور 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام کے حقدار پائے، جو پاکستانی روپوں میں 41 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے اپنے ملک کی جانب سے ٹی ٹوینٹی کی تیز ترین سینچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے 54 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چھکے بھی شامل تھے۔ کولن مونرو نے 33 گیندوں پر 76 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چھکے بھی لگائے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...