https://goo.gl/G9ocbq
دانت،ناک،زبان،گلے اور جبڑے وغیرہ کی بیماریوں کے باعث کان میں درد ہوسکتا ہے اکثر اوقات ایک عام آدمی کے لئے درد کے سبب کاسراغ لگانا مشکل ہوتا ہے۔
کان کے درد کے کئی اسباب ہوسکتے ہیں سرد ہوا کے تھپیڑوں سے کان میں درد ہونے لگتا ہے کان کے ورم Inflamation سے بھی درد ہونے لگتا ہے بعض اوقات کان کے درد کا سبب کان کی بیماری نہیں بلکہ کسی دوسرے عضو کی کوئی بیماری ہوتی ہے دانت،ناک،زبان،گلے اور جبڑے وغیرہ کی بیماریوں کے باعث کان میں درد ہوسکتا ہے اکثر اوقات ایک عام آدمی کے لئے درد کے سبب کاسراغ لگانا مشکل ہوتا ہے۔
علاج:
کم و بیش ہر قسم کے کان کے درد کے لیے اسپرین بہترین علاج ہے عموماً یہ درد کان کی کسی خرابی کی وجہ سے ہوگا اس لیے کان میں سینو ڈان ائیر ڈراپس Sanodon ear drop کے چند قطرے ٹپکانا مفید ہے گرم کپڑے سے کان کی ٹکور کریں
اگر درد ٹھیک نہ ہو رہا ہو یا درد کی وجہ سے تیز بخار آنے لگا ہو یا آپ کی سماعت میںکمی آگئی ہو یا یہ درد منہ ناک یا گلے کی کسی بیماری کی وجہ سے ہو توفوراً ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔
کان کی کھجلی:صاف روئی کا ٹکڑا بیوروسلوشن Burow"s solution میںبھگو کر کان کی نالی میں ٹھونس دیں ہر چھ گھنٹے بعد روئی کو اس دوا سے ترکرتے رہیں روزانہ پرانی روئی نکال کر نئی روئی کان میں ڈالیں نفسیاتی تناﺅ کم کرنے والی دوائیں لارجیکٹل سٹیلازین اے وومین وغیرہ بھی کھجلی کا احساس کم کردیتی ہے
اگرکھجلی زیادہ شدید ہو یا ٹھیک نہ ہوسکے تو ڈاکٹرسے مشورہ کریں۔
کانوں میں گھنٹیاں اور سیٹیاں بجنا:
جوں جوں انسانی زندگی میں شور شرابا بڑھتا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی اس بیماری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کانوں میں مسلسل شور پڑتے رہنا اس بیماری کہا اہم سبب ہے سخت شور میں کام کرنے والا شخص کے کانوں میں بجنے والی گھنٹیاں بہرے پن کی ابتدائی علامت ہوتی ہے
اکثر اوقات یہ بیماری نفسیاتی یا اعصابی نوعیت کی ہوتی ہے کان کا میل درد پھوڑا کان بہنا اور کان کی جھلی کا زخمی ہونا اس کے دیگر اہم اسباب ہیں
بعض اوقات کونین یا سٹریپٹو مائسین قسم کی دوائیں اس بیماری کا سبب بن سکتی ہے مریض کو کان میں گھنٹیاں یا سیٹیاں بجتی سنائی دیتی ہے یا بعض اوقات تیز ہوا چلنے یا پتوں کے سرسراہٹ کی سی آواز سنائی دیتی ہے دن کے وقت مریض جب اپنے کام میں لگ جاتا ہے تو ان آوازوں کا احساس کم ہوجاتا ہے
لیکن رات کے وقت جب ہر طرف خاموشی چھاجاتی ہے تو ان آوازوں کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے یہ آوازین مریض کو نفسیاتی مریض بنادیتی ہے بعض لوگ ان سے تنگ آکر خودکشی تک کر بیٹھتے ہیں۔
علاج:
اس بیماری کا دواﺅں کے ذریعے علاج کرنا بہت مشکل ہوتا ہے البتہ نفسیاتی تدابیر اکثر مفید ثابت ہوتی ہے مریض کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ یہ کوئی مہلک یا خطرناک بیماری نہیں
فالتو وقت میں کوئی مشغلہ اختیار کرنا ممد ثابت ہوسکتا ہے
نفسیاتی تناﺅ کم کرنے والی دوائیں مثلاً لارجیکٹل سٹیلازین وغیرہ ان آوازوں سے توجہ ہٹانے میں خاصی مفید ثابت ہوتی ہے لیکن ان دواﺅں کا عادی بننا بذات خود ایک خرابی ہے
تنہائی مریض کے لیے خطرناک ہے شور شرابے سے دور رہیں ایسا پیشہ ترک کردیں جس میں ہر وقت شور سننا پڑتا ہے اگر ایسا ممکن نہ ہو تو خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں
اگر آپ کسی اعصابی یا کان کی بیماری کا شکار ہیں تو اس کا علاج کریں اگر آپ اس بیماری سے خود نجات حاصل نہ کرسکیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرسکتے ہیں لیکن یہ نہ بھولیے کہ اپنی ذات پر بھروسہ کرنا اس بیماری کا بہترین علاج ہے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Tuesday, 20 February 2018
کان کا درد اور اسکا علاج
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment