Sunday, 25 February 2018

اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے: برطانوی وزیراعظم

https://goo.gl/TYzWd6
اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کےلیے برطانیہ بھر کی دو سو سے زائد مساجد سب کےلیے کھول دی گئیں۔ برطانوی وزیراعظم نےمسجد کا دورہ کیا اور اسلام کو امن و سلامتی کا مذہب قرار دیا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہاہےکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔

جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...