https://goo.gl/W9i8ax
کسی کو ظاہری حسن اور جسمانی ساخت کی بناءپر مذاق بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن افسوس بناک بات یہ ہے کہ بڑے بڑے اداکار اور اداکارائیں بھی اس سے بچ نہیں پاتیں اور ان کیساتھ ایسے واقعات پیش آ جاتے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا ہی واقعہ سنایا تو سب پریشان ہو گئے کہ
کس طرح انہیں ایک معروف ماڈل نے صرف اس لئے شرمناک الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں مخاطب کیا کیونکہ وہ دیگر ماڈلز کی طرح دبلی پتلی نہیں تھیں۔ وہ اپنے بہترین دوست منیش ملہوترا کیساتھ بھارتی پروگرام ”BFFs with Vogue“ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے میزبان نیہا دھوپیا کو واقعہ سنایا تو سننے والے حیران پریشان رہ گئے۔ سوناکشی کے مطابق جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی تو ایک ماڈل نے انہیں جسمانی ساخت کی وجہ سے ”گائے“ کہہ کر پکارا۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ریمپ پر واک کی تو معروف ماڈل شمیتا سنگھا نے کہا کہ ”یہ گائے کیٹ واک پر کیا کر رہی ہے۔۔۔؟“ اداکارہ سوناکشی سنہاءواقعی میں دبلی پتلی نہ تھیں لیکن بہت سے لوگ ان سے صرف اس لئے متاثر ہیں کہ انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے خود کو یکسر بدل دیا ہے۔
انہوں نے اس طرح کے لوگوں اور باتوں سے بچتے ہوئے اپنے سفر کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ ”میں نے غلط خیالات کو روکا، میں غیر متعلقہ تجاویز کو اہمیت نہیں دیتی۔ وزن زیادہ ہونے کے باعث مجھے سکول میں بھی ہراساں کیا گیا، لیکن میں جو تھی اس پر ہمیشہ فخر کیا۔ جب میں انڈسٹری میں آئی تو 90 کلو سے وزن کم کر کے 60 کلو کیا کیونکہ ظاہری حسن بہت معنی رکھتا ہے۔ میرے زیادہ وزن کے باوجود پہلی فلم دبنگ سپر ہٹ رہی، تو پھر کوئی مجھے یہ بتانے والا کون ہوتا ہے کہ مجھے کیا ہونا چاہئے۔۔۔؟“
Urdu Khabrain
Saturday, 17 February 2018
”ماڈلنگ شروع کی تو ایک ماڈل نے مجھ سے کہا۔۔۔“ سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعے سے پردہ اٹھا دیا، ماڈل نے انہیں کیا کہہ کر پکارا؟ تفصیلات نے سب کو پریشان کر دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment