https://goo.gl/GGyJyn
فیس بک ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے جس میں صارفین تبصرے یعنی’کمنٹ‘ پر منفی ردعمل رجسٹر کراسکیں گے جسے ’ڈاؤن ووٹ‘ بٹن کا نام دیا گیا ہے تاہم یہ ’ڈس لائک‘ جیسا نہیں ہوگا۔
جس کمنٹ کو آپ ناپسندیدہ قرار دے کر ڈاؤن ووٹ کریں گے، وہ فوری طور پر اپ کی نگاہوں سے اوجھل یعنی آپ کی وال سے غائب تو ہوجائے گا تاہم فیس بک اس کی وجہ جاننے کےلیے آپ سے کچھ سوال پوچھے گا۔ اس پر صارف کو بتانا پڑے گا کہ یہ کمنٹ ناپسندیدہ، گمراہ کن، غیراخلاقی یا کچھ اور ہے۔
فیس بک کے ترجمان نے نئی اپ ڈیٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاؤن ووٹ بٹن ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور مکمل تجربے اور تجزیئے کے بعد اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
No comments:
Post a Comment