https://goo.gl/hcZrzJ
اقوام متحدہ کے ترقی پروگرام نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کو ملک میں خیر سگالی سفیر کے طور پر مقرر کردیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ سمینہ بیگ اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کے لیے قومی شعور اور شراکت داری کے فرائض سر انجام دیں گی۔
سمینہ بیگ خصوصی طور پر آب و ہوا کی تبدیلی، ماحولیاتی حفاظت، نوجوان اور خواتین کو با اختیار کرنے پر کام کریں گی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والی سمینہ بیگ نے 22 سال کی عمر میں پہاڑ سر کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
وہ دنیا کے ساتوں بر اعظم کے بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے کا ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔
سمینہ بیگ نوجوان کو کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں سراہنے کے لیے پاکستان یوتھ آؤٹ ریچ فاؤنڈیشن کی سربراہی بھی کرتی ہیں۔
اقوام متحدہ کے پاکستان میں مقیم معاون نیل بہنے کا کہنا تھا کہ سمینہ بیگ اپنے عہدے کا استعمال کرکے ایسے امور پر روشنی ڈالیں گی جو پاکستان کے مستقبل کو نیا رنگ دیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Tuesday, 27 February 2018
پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر منتخب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment