https://goo.gl/GyPLMg
مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے آچے کی صوبائی حکومت نے مْلک کی تمام فضائی کمپنیوں کو احکامات دئیے وہ ہوائی جہازوں میں میزبانی (ہوسٹس) کی خدمات انجام دینے والی خواتین کو حجاب کا پابند بنائیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق جزیرہ سماٹرا کے شمال میں واقع آچے صوبہ داخلی طورپر خود مختار ہے تاہم یہ اس کا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے صوبائی حکومت کی جانب سے آچے میں اسلامی شرعی قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں اورصوبے میں خواتین کے حجاب اختیار کرنے کو لازمی قرار دیاگیا ہے، غیرمسلم خواتین کے لیے بھی لباس کا نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں پبلک مقامات پر بازو اور پنڈلیاں ڈھانپ کر رکھنے کی تاکید کی گئی ہے البتہ ان کے سر ڈھانپنے پر پابندی نہیں وہ بال کھلے رکھ سکتی ہیں۔ ایک مقامی عہدیدار ماوردی علی کا کہنا تھا کہ بعض ایئر ہوسٹسز کی جانب سے حجاب کی پابندی نہ کیے جانے کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے انہیں نئے احکامات دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ آچے میں فضائی سروسز فراہم کرنے والی نجی فضائی کمپنیاں حجاب سے متعلق نئے قانون کی پابندی کرائیں گی۔ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں مزید تادیبی اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں اور حجاب کی پابندی نہ کرنیوالی مسلمان فضائی میزبانون کو کام سے روکا بھی جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ آچے صوبہ نے سنہ 2001ء میں خود مختاری حاصل کی تھی۔ اس صوبے نے طویل عرصے تک علیحدگی کے لیے تحریک جاری رکھی۔ یہ صوبہ انڈونیشیا کے دیگر تمام صوبوں سے مختلف ہے اور یہاں پرمقامی حکومت اسلامی شرعی قوانین کے نفاذ میں دلچسپی رکھتی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Sunday, 4 February 2018
انڈونیشیا کے آچے صوبے کا مسلمان فضائی میزبانوں کو حجاب کی پابندی کا حکم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment