Monday, 5 February 2018

سعودی عرب: انور مقصور کے چٹکلے، پاکستانی سفیر کو بھی نہ بخشا

https://goo.gl/W2hPjZ

سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارت خانہ میں انور مقصود کے طنز و مزاح سے بھرپور ڈارمے ’لوز مشاعرے‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے انور مقصود، بہروز سبزواری، حنا دل پذیر اور دیگر فنکاروں کو ٹی وی اسکرین پر تو دیکھا ہوگا مگر براہ راست پرفارم کرتے ہوئے دیکھنے کی خواہش ہوگی اس ضمن میں پاکستان کلچرل گروپ نے سعودی عرب میں ایک شام منعقد کی گئی۔


پاکستان کے نامور لکھاری، داشور اور مزاحیہ اداکار انور مقصود نے اپنا تحریر کردہ ’لوز مشاعرہ‘ پیش کیا جبکہ دیگر اداکاروں نے بھی اپنی فنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔


اس موقع پر منتظم ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانیوں کو بہتر تفریح مواقعے فراہم کیے جائیں جس کے لیے پاکستانی کمیونٹی اور سفارت خانے کا تعاون بھی درکار تھا۔


اُن کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور سفارت خانے کے تعاون کی وجہ سے شاندار تقریب کا انعقاد ممکن ہوا، اس طرح کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا‘۔


شرکاء سے بات کرتے ہوئے شمشاد احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ انور مقصود کا لوز مشاعرہ پوری دنیا میں مشہور ہے مگر سعودی عرب میں اب تک ایسا کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا تھا، نامور فنکاروں کی ہمارے درمیان موجودگی قابلِ فخر ہے۔


سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکار ہمارا اثاثہ اور پاکستان سے باہر ملک کہ پہچان ہیں، یہ لوگ جس طرح اداکاری کے جوہر دیکھاتے ہیں اس کی دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔


اُن کا کہنا تھا کہ ’انور مقصود ہمارے ایسے دانشور ہیں جن کے الفاظ میں شرارت کا عنصر تو موجود ہے مگر اس میں ایک نصیحت بھی چھپی ہوتی ہے‘۔


انور مقصود نے اسٹیج پر آتے ہی مسکراہٹوں کا طوفان برپا کیا اور سب سے پہلے پاکستانی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جب پہلی بار خان ھشام بن صدیق کا نام معلوم ہوا تو ایک لمحے کے لیے مجھے گماں ہوا کہ شاید سعودی عرب نے اپنے ہی کسی آدمی کو پاکستانی سفیر مقرر کردیا‘۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...