https://goo.gl/96Y4tE
چھتیس گڑھ(ویب ڈیسک)بھارتی اخبار کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے گذشتہ ماہ خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا اور 8 فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد کانسٹیبل کے عہدے کے لئے کم از کم 40 خواجہ سراؤں کی درخواستیں موصل ہو چکی ہیں۔اخبار کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصدمساوات کو فروغ دینا اور خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔
حکام نے ریاست میں تمام کیٹگریز کے لئے کانسٹیلز کی دو ہزار سے زائد اسامیوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خواجہ سراؤں کی سہولت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا تھا۔ اُن کاکہنا تھا کہ درخواست گذار کی بھرتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد عمل میں آئے گی۔واضح رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں تین ہزار سے زائد خواجہ سرا ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 26 February 2018
خواجہ سرائوں کی موجیں۔۔حکومت نے اہم ادارے میں نوکریاں دینے کافیصلہ کرلیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment