Friday, 2 February 2018

ماضی میں کراچی میں لگنے والی آگ کو نواز شریف نے ایندھن دیا، سعید غنی

https://goo.gl/tx2V1F
کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ سند یافتہ چور نواز شریف آج کراچی آئے ان کے ماتھے پر قصور کے معصوم بچوں کی فریادوں کے داغ تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے آج کراچی میں تاجربرادری کی تقریب سے خطاب کیا جس کا ردِعمل دیتے ہوئے پی پی رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی میں لگنے والی آگ کو نواز شریف نے ایندھن دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں، (ن) لیگ کو ملنے والے بھاری مینڈیٹ کے راز فاش ہوچکے ہیں، ان کی حکومت ڈوب چکی اب بی بی کا بیٹا طلاع ہورہا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لاہور کے پوش علاقے دیکھے ہیں پسماندہ نہیں، انہوں نے بی بی شہید کی سیاست سے بے دخلی کے لیے سازشیں کی، جام صادق، لیاقت جتوئی، غوث شاہ کیسے وزیر اعلیٰ بنے؟۔

خیال رہے کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ’سندھ میں 10 سال سے حکومت کرنے والوں نے کراچی کو کچھ نہیں دیا بلکہ شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا، یہاں کی تباہی کی قصور وار صوبائی حکومت ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھ سے پہلے یوسف رضا گیلانی کو نکلا گیا، جنوبی ایشیا میں ایسا سلوک کسی وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہوا جو ہمارے ساتھ ہوا‘۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اگ, ایندھن, دیا, سعید, شریف, غنی, لگنے, ماضی, میں, نواز, نے, والی, پاکستان, کراچی, کو

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...