Monday, 5 February 2018

ایئربس کمپنی کا ’اڑن ٹیکسی‘ کی پہلی کامیاب پرواز کا تجربہ

https://goo.gl/Rxc79S

ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئربس نے اپنی عمودی پرواز کرنے والی ’ہوائی ٹیکسی‘ کی کامیاب آزمائش کی ہے۔



اس ٹیکسی کو وہانا کا نام دیا گیا ہے جس کی مکمل جسامت (فل اسکیل) ماڈل کی پہلی کامیاب پرواز کا تجربہ 31 جنوری کو کیا گیا۔


ابتدائی طور پر اسے صرف 16 فٹ کی بلندی پر 53 سیکنڈ تک اڑایا گیا اس تجربے کے بعد فضائی ٹیکسیوں پر ہونے والی چہ مگوئیاں دم توڑگئی ہیں کیونکہ ایئربس جیسی کمپنی نے اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔


ایئربس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹیکسی وی ٹی او ایل طرز کی ہے جو عمودی طور پر ہوا میں اوپر اٹھتی ہے اور اسی طرح لینڈ کرتی ہے اس طرح کسی طویل رن وے کے بغیر یہ ہیلی کاپٹر کی طرح اوپر اٹھتی ہے۔


کمپنی کے مطابق اسے مصروف شہرکی عمارت کی چھتوں پر اترنے اور پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


ایئربس نے اے کیوبڈ نامی کمپنی قائم کی تھی اور اس سواری کو وہانا کا نام دیا تھا جو سنسکرت زبان کا ایک لفظ ہے جس کے معنی دیوتا کی سواری کے ہیں۔ اس کا پہلا پروٹو ٹائپ 2017ء میں تیار ہوگیا تھا اور ایئربس نے اعلان کیا ہے کہ 2020ء تک اڑن ٹیکسی کو تجارتی پیمانے پر پیش کردیا جائے گا۔


ایئربس نے اس ٹیکسی کو ایلفا ون کا نام دیا ہے جس کا وزن 1640 پونڈ، چوڑائی 20 فٹ، لمبائی 18.7 فٹ اور اونچائی 9.2 فٹ ہے۔


یہ کسی ایندھن کی بجائے برقی چارج سے پرواز کرتی ہے اور ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی اس میں بیٹھ سکتا ہے جبکہ اس کی بکنگ ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔ ایئربس نے اسے ہوائی ٹیکسی کے شعبے میں اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...