https://goo.gl/yrDXVS
مشال خان قتل کیس کا فیصلہ کل سنٹرل جیل ہری پور میں سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مشال خان قتل کیس کا فیصلہ ایبٹ آباد اے ٹی سی عدالت کے جج فضل سبحان کل سنٹرل جیل ہری پور میں سنائیں گے،
عدالت نے 30 جنوری کو مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جبکہ عدالت کے سامنے تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
عدالت نے اس کیس میں گواہان، مشال کے والد اقبال خان، ملزمان کے بیانات اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس میں مشال کے والد اور استغاثہ کے وکیل سردار عبدالروف ایڈووکیٹ نے چیف پراسیکوٹر کے طور پر بھی عدالتی معاونت کی۔
پشاورہائی کورٹ کے حکم پر یہ کیس ایبٹ آباد اے ٹی سی عدالت منتقل ہوا تھا۔
مشال خان قتل کیس میں 50 گواہان نے بیانات قلم بند کرائے ہیں، کل 61 ملزمان میں سے 58 ملزمان گرفتار اور 3 مفرور ہیں جب کہ تمام ملزمان کی درخواست ضمانت کی اپیلیں بھی مسترد ہوچکی ہیں۔۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, تاریخ, خان, قتل, مشال, مقرر, پاکستان, کل, کی, کیس
No comments:
Post a Comment