https://goo.gl/HQSzeo
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف پارلیمنٹ،سپیکراورنیب نے کچھ نہیں کیا،حدیبیہ کیس کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔نجی چینل کے پروگرام”ٹونائٹ ودمعیدپیرزادہ”میں گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سب کوبیوقوفبنانےکی کوشش کررہے ہیں
انہیں عوام کوبیوقوف بنانے پرجیل میں ڈالناچاہیے، وہ عوام سے ملک لوٹنے کالائسنس چاہتے ہیں،سابق وزیر اعظم 300 ارب بیرون ملک لےکرگئےانہیں اس کا حساب دیناہوگا۔عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف نے قطری خط کے علاوہ کچھ نہیں دیا انہوں نے28جولائی کے بعداداروں پرتنقیدشروع کردی۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈاربیماری کابہانہ بناکرفرارہیں ہمارے وزیراعظم نے ا پنے جہازمیں اسحاق ڈارکوبھگایا۔پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ ق لیگ بھی اپنی حکومت میں تمام ضمنی الیکشن جیتی تھی، ن لیگ نے د ھاندلی کے کئی طریقے نکال لیے ہیں،پبلک آتی نہیں اورانہیں اتنے زیادہ ووٹ کیسے پڑجاتے ہیں؟اس پر بھی ہم کام کررہے ہیں ۔عمران خان کہتے ہیں کہ لودھراں الیکشن کی شکست کی وجہ جہانگیرترین کا حلقے کووقت نہ دینا ہے کیونکہ ہم پانامہ کیس میں الجھے رہے ،تا ہم نتائج کے اعتبار سے ضمنی اورعام انتخابات میں فرق ہوتاہے جنرل الیکشن میں نتائج اس سے بہت مختلف ہوتے ہوں گے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اب, جیل, خاندان, شریف, میں, پاکستان, پورا, کا, گا, ہو
Monday, 19 February 2018
اب پورا کا پورا شریف خاندان جیل میں ہو گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment