https://goo.gl/bHr876
آزاد کشمیر ، نتھیا گلی، اور گلیات میں شدید برفباری نے بڑے بڑے دعوے مسترد کر دئیے جبکہ مظفر آباد، آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی قبل از وقت ہونے والی برف باری سے عوام مشکلات کا شکار ہو گئی ۔موسم کا مزہ لینے والے مشکلات میں گھر گئے، برفباری نے ناران کاغان کے راستے بند کردیئے، سیکڑوں سیاح پھنسے ہوئے ہیں،
خیبر پختونخواہ انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جبکہ مزید برفباری کے باعث ریسکیو میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔برف باری نے سب منجمد کر دیاہے ، ناران، کاغان کی وادیاں برف کی لپیٹ میں ہیں اوربرفباری کا سلسلہ ابھی جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہیں، سیاح اور گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں۔مسلسل برفباری سے سیاحوں کی مشکلات بڑھتی مشکلات ،کھانے کی قلت اور گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہونے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو ہدایات دی گئیں کہ وہ خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل تعاون کرے۔اس سے پہلے بھی حکومت پنجاب کی ہی ہدایات پر مری اور گردونواح سے محصور سیاحوں کو برفباری کے باعث درپیش مشکلات سے نکالا کیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور رات گئے تک 100 سے زائد گاڑیوں کو نکالا گیا۔سڑک کو صاف کرنے کا کام جاری ہے نااران کے بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری نے خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی اور انتظامات کو تہس نہس کر کہ رکھ دیا ہے،کاغان، ناران ،آزاد کشمیر ، نتھیا گلی، اور گلیات میں بند سڑکیں کھولنے کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اُمید ہے کہ اب محصور سیاحوں کو جلد نکال لیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, بدانتظامی, برفباری, بن, حکومت, خیبر, زحمت, سبب, پاکستان, پختونخواہ, کی, کے, گئی
Saturday, 17 February 2018
خیبر پختونخواہ حکومت کی بدانتظامی کے سبب برفباری زحمت بن گئی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment