https://goo.gl/d7kdzA
سرگودھا : یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے فزیکل ایجوکیشن پارٹ ون/ ٹو، ایم اے پاکستان اسٹڈیز پارٹ ٹو / کمپوزٹ اور ایم ایس سی زولوجی پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحان (2017ء) کے نتائج کا اعلان کردیا۔
سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست / ستمبر 2017ء میں منعقد ہونیوالے ایم اے فزیکل ایجوکیشن پارٹ ون کے امتحان میں کُل 3844 امیدواروں نے حصہ لیا، جس میں 1856 امیدوار کامیاب اور 1949 ناکام ہوئے، یوں کامیابی کا تناسب 48.78 فیصد رہا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایم اے فزیکل ایجوکیشن پارٹ ٹو کے امتحان میں کُل 3333 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 2343 امیدوار کامیاب اور 963 ناکام ہوئے، کامیابی کا تناسب 70.87 فیصد رہا۔
سرگودھا یونیورسٹی نتائج کے مطابق ایم اے پاکستان اسٹڈیز پارٹ ٹو / کمپوزٹ میں کُل 1415 امیدواروں میں سے 892 امیدوار کامیاب اور 519 ناکام رہے، کامیابی کا تناسب 63.22 فیصد رہا جبکہ ایم ایس سی زولوجی پارٹ ٹو کے امتحان میں 85 امیدواروں میں سے 48 امیدوار کامیاب اور37ناکام ہوئے۔یوں کامیابی کا تناسب56.47فیصد رہا۔ اے پی پی
Urdu Khabrain
Education Khabrain, Education News, Pakistan Education News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Education News, سوشل میڈیا
Monday, 19 February 2018
سرگودھا یونیورسٹی : ایم اے فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment