https://goo.gl/txHqrC
وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کو رضاکارانہ واپسی کے لئے ہر ممکن سہولت دینے یقین دہانی کرتے ہوئے عالمی براردری سے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے اور اس حوالے سے مختلف سفارشات پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے افغان مہاجرین کو رضاکارانہ واپسی کے لئے ہر ممکن سہولت دینے یقین دہانی کراتے ہوئے عالمی براردری سے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
کابینہ کو نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تجویز کرنے کے لئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی،، کابینہ ارکان نام پر اتفاق کے لئے رپورٹ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے،، کابینہ نے ٹیرف میں اضافے کے لئے نیپرا کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پاور ٹیرف کی موجودہ سطح برقراررکھنے کافیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری سمیت ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے بی اوڈی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کراچی میں پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر انجینئرنگ کی تعیناتی اور چیئرمین ایرا کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دی۔
اس کے علاوہ پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹراتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی، پاکستان اور ریجن کارڈ کے لئے قواعد و ضوابط کی بھی منظوری دی،، کابینہ نے اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کے لئے وزیر نجکاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ادا, افغان, برادری, سے, عالمی, مطالبہ, مہاجرین, واپسی, وفاقی, پاکستان, کا, کابینہ, کردار, کرنے, کی, کیلئے
No comments:
Post a Comment