Sunday, 18 February 2018

بچوں کے معروف ڈرامہ سیریل عینک والا جن کا ’زکوٹا‘ انتقال کر گیا

https://goo.gl/RZGpFy
90 کی دہائی کے بچوں کے پسندیدہ ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں زکوٹا کا کردار نبھانے والے معروف اداکار مطلوب الرحمان انتقال کر گئے۔


ٹی وی کے معروف اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری فالج کے باعث شدید علیل اور لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مطلوب الرحمان نے 3 بیٹیوں، 2 بیٹیوں اور بیوہ کو سوگواران چھوڑا ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد لاہور میں ادا کی جائے گی۔


منا لاہور نے ڈرامہ سیریل عینک والا جن سے شہرت حاصل کی تھی اور اس ڈرامے میں مطلوب الرحمان نے زکوٹا جن کا کردار ادا کیا تھا۔


خیال رہے کہ منا لاہور کئی عرصے سے علیل اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے، انہوں نے کئی بار حکومت سے علاج و معالجے کے اخراجات اٹھانے کی درخواست بھی کی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...