Thursday, 22 February 2018

نریندر مودی بھارت کے کرپٹ ترین وزیراعظم قرار

https://goo.gl/cNHVDE
بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے نریندر مودی کو بھارت کا کرپٹ ترین وزیراعظم قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدرامیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان کے دور حکومت میں ملک میں بہت زیادہ کرپشن اور کارپوریٹ فراڈ ہو رہے ہیں۔

کرناٹکا کے وزیراعلیٰ کا پنجاب نیشنل بینک فراڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ارب پتی تاجر نیرو مودی ڈیووس میں نریندر مودی کے ساتھ تھے پھر ملک سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہو گئے۔


خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت میں کھربوں روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں سونے کے تاجر نیرو مودی کے اربوں روپے کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے تھے اور اب ان کے شورومز بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...