Monday, 12 February 2018

دبئی میں قیمتیں جائیدادیں بنانےوالےپاکستانیوں کی فہرست جاری

https://goo.gl/xxpMRx
کراچی: دبئی میں قیمتی جائیدادیں خریدنے والے سو پاکستانیوں کی فہرست منظر عام پر آگئی۔

دبئی میں سو پاکستانیوں کی دس ارب ڈالر کی جائیداد کا انکشاف ہواہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے پچپن پاکستانیوں کے ڈیٹا کی تصدیق کردی۔

پانچ ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرون ملک اربوں ڈالر کی جائیدادیں خریدیں۔

سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے دوسوارب ڈالر موجود ہیں۔یہ سارے انکشافات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ہوئے۔

ملکی سرمائے کو بیرون ملک منتقل کیا جاتا رہا اورسرکاری ادارے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔

قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کے لیے معاملہ نیب کے سپرد کیا تواسد عمر نے کہہ دیا کہ ایف آئی اے ہو، نیب یا ایف بی آر،سب نے قائمہ کمیٹی سے جھوٹ بولا،ایف بی آر کے پاس تو یہ فہرست دوہزارپندرہ سے موجود تھی،قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قیصر شیخ بولے کہ ملک میں چارہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔مگر نیب نے صرف دس ارب روپے ریکور کیے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, News, Pakistan Business News, Pakistani News, Samaa, Top Business News, Urdu, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, بنانےوالےپاکستانیوں, جائیدادیں, جاری, دبئی, فہرست, قیمتیں, میں, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...