Monday, 12 February 2018

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری

https://goo.gl/Qe1Nv3
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد، شارع فیصل، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے دباؤ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا جو بارش برسانے کا سبب بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، درجہ حرارت میں کمی ہوگی جب کہ ہلکی بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب حب شہر اور گرد و نواح میں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بھی رم جھم بارش برس رہی ہے، پنجاب میں کمالیہ، گوجرانوالہ، بہاول پور سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

ملتان میں بھی گزشتہ روز سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی شدید ٹھنڈی ہوا سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔

ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

بلوچستان کے علاقے چاغی اور خضدار میں ہلکی بارش نے سردی کو بڑھا دیا ج ب کہ گزشتہ روز وادی زیارت اور کوژک ٹاپ پر برفباری بھی ہوئی۔

مالاکنڈ ڈویژن اور چترال کے پہاڑوں پر رات سے برفباری ہورہی ہے جس سے کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بارش, برفباری, بیشتر, سمیت, علاقوں, ملک, میں, پاکستان, پر, پہاڑوں, کراچی, کے, ہلکی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...