https://goo.gl/NH3iJB
سانس فرانسسکو: موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا کیونکہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کا شمار سوشل نیٹ ورک کی اُس ایپ میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں اربوں صارفین موجود ہیں اور یومیہ اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔
فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے سال 2017 کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’فیس بک نے سال 2017 میں 16 ارب ڈالر کا منافع کمایا جو گزشتہ برس یعنی 2016 کے مقابلے میں 56 فیصد زیاد ہے‘۔
واضح ہے کہ فیس بک کے بانی نے 2014 میں واٹس ایپ کو اُس وقت خریدا تھا جب اس کے ماہانہ 4کروڑ پچاس لاکھ متحرک صارفین موجود تھے تاہم گزشتہ دو سال میں صارفین کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے ’بزنس ایپ‘ متعارف کروائی تھی جو اب دنیا بھر میں دستیاب ہے، اس کو استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرنے والی شخصیات اپنے گاہگوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں‘۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اہم, ایپ, سائنس و ٹیکنالوجی, سنگ, عبور, میل, نے, واٹس, کرلیا
Saturday, 3 February 2018
واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment