Saturday, 24 February 2018

’پرفیوم استعمال کرنے سے آپ کے جسم کی اس چیز کو بے حد نقصان پہنچتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی، اگلی مرتبہ استعمال سے پہلے آپ بھی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

https://goo.gl/JxF7Sw
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)آج لگ بھگ سبھی پرفیوم، باڈی سپرے، آفٹرشیو اور دیگر ایسی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان کا ایسا خطرناک نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”پرفیوم اور دیگر ہر طرح کے سپرے میں موجود خطرناک کیمیکل انسانوں میں آدھے اور پورے سرکے دائمی درد، دمہ اور کینسر کا باعث بن رہے ہیں اور ان سے ماﺅں کے پیٹ میں موجود بچے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں اور ان کا مختلف بیماریوں کے ساتھ پیدا ہونے کا امکان بھی بڑھ رہا ہے۔

“یہ تحقیقاتی سروے ہارورڈ میڈیکل سکول کے سائنسدانوں نے کیا ہے جس کے نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ ”سروے میں شامل پرفیوم اور دیگر سپرے استعمال کرنے والوں میں سے 60فیصد کو سردرد کا عارضہ لاحق ہوچکا تھا۔ ان میں سے 30فیصد لوگوں نے دمے کا شکار ہونے اور اور 28فیصد نے نظام تنفس کی دیگر بیماریوں کی شکایت کی۔ “ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جو مائیں یہ مصنوعات استعمال کرتی ہیں ان کے پیٹ میں موجود بچے پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ان بچوں کے زندگی میں آگے چل کینسر کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

ان کے جنسی ہارمونز میں بھی بگاڑ آ جاتا ہے جس سے ان بچوں میں قبل ازوقت بلوغت اور افزائش نسل کے مسائل بھی زیادہ ہوتے ہیں۔“یونیورسٹی آف واشنگٹن کی پروفیسر عینی سٹینی مین کا کہنا تھا کہ ”ہماری ایک تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ ”پرفیوم اور اسی نوع کی دیگر 37مصنوعات 156مختلف قسم کے کیمیائی مادے ہوا میں داخل کرتی ہیں جو بعدازاں سانس کے ذریعے لوگوں کے جسم میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ان میں سے 42کیمیائی مادے انتہائی زہریلے اور انسانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔“
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, آپ, اس, استعمال, اگلی, بھی, بے, جاری, جسم, حد, خبر, سائنسدانوں, سے, ضرور, لیں, مرتبہ, نقصان, نے, وارننگ, پرفیوم, پڑھ, پہلے, پہنچتا, چیز, کردی, کرنے, کو, کی, کیونکہ, کے, ہے, یہ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...